Reading Material on Artificial Intelligence Part 1 Part 2 Part 3 Part 4
صحابہ کسے کہتے ہیں؟ کہتے ہیں کہ صحابی وہ شخص ہے جس نے ایمان کی حالت میں اپنی آنکھوں سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہو، یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا ہو۔ مسجدِ ضرار بنانے والے، غزوۂ اُحد میں تین سو افراد کے بھاگ جانے اور غزوۂ تبوک کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قاتلانہ حملے کی سازش کرنے والوں میں بھی بعض ایسے لوگ تھے جو بظاہر مسلمانوں میں شامل تھے۔ ان واقعات میں ملوث افراد کے بارے میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا محض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں موجود ہونا یا آپ کو دیکھ لینا کسی شخص کے نیک اور معصوم ہونے کی ضمانت ہے؟ لہٰذا یہ کہنا کہ تمام صحابہ نیک تھے، معصوم تھے اور لازماً جنت میں جائیں گے، کیا درست ہے؟ قیامت کے روز حوضِ کوثر پر جن لوگوں کو «سُحْقًا سُحْقًا» (دور ہو جاؤ، دور ہو جاؤ) کہا جائے گا، وہ کون ہوں گے؟