Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2024

مسلمان قبروں میں چلے گئے اور اسلام کتابوں میں رہ گیا!

  مسلمان قبروں میں چلے گئے اور  اسلام کتابوں میں رہ گیا! ( مصنف: ساحِلؔ) جب ہم کسی مسلمان سے سوال پوچھتے ہیں کہ آپ اسلام پر مکمل طور پر عمل کیوں نہیں کرتے ہو تو اُس کی باتوں کا نچوڑ یہی ہوتا ہے کہ اگر "میں نے  اسلام پر مکمل طور پر عمل کرنا شروع کیا تو میرا جینا اس جدید دور میں مشکل ہو جائے گا" ۔ ویسے بھی آج مسلمان دنیا کے جس کونے میں بھی رہتا ہے پریشان ہی ہے، کہیں مسلمان پِٹتا ہے اور کہیں مارا جاتا ہے، کہیں مظلوم ہے اور کہیں انصاف کے لیے زور زور سے رو رہا ہے۔ مسلمان نہ کہیں پر آج خوش ہے اور نہ آزاد ، اِس کی ایک ہی وجہ ہے کہ مسلمان اسلام سے دور ہو گیا اور موجودہ دور کے رنگ میں رنگتا گیا۔ موجودہ دور کا مسلمان یہی کہتا ہے کہ کسی طرح سے پیسہ ملنا چاہیے باقی سب تو میں سنبھال لوں گا۔  حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مسلمان دنیا میں فخر اور آزادی کے ساتھ جیتا تھا۔ اُس زمانے میں مسلمان غلام نہیں تھا، بلکہ مالک تھا۔ غیر مسلموں سے محبت کرتا تھا اور غیر مسلم بھی مسلمانوں کی دل سے عزّت کرتے تھے۔ آج کے مسلمان ایک دوسرے کے جانی دشمن بن چکے ہیں اور غیر مسلم بھی آج مسلمانوں کے ...

کیا #اسلام صرف بے وقوف لوگ مانتے ہیں؟

  کیا # اسلام صرف بے وقوف لوگ مانتے ہیں؟   اگر آپ آج کسی پڑھے لکھے ذہین انسان کو پوچھیں گے کہ ایران اور ترکیہ کے درمیان کوئی تیسرا ملک ہے یا نہیں، میں 80 فیصد یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ اُس شخص کو پتہ نہیں ہوگا۔  حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں (AD 571_ AD632 ٔٔ) فلسطین میں ایرانی مجوسیوں اور مغربی عیسائیوں کا دبدبہ تھا۔ یہودی لوگ وہاں بہت کم اور بہت کمزور تھے۔ اُن یہودیوں میں اتنی ہمت نہ تھی کہ اپنا مندر ( جو حضرت سلیمان علیہ السلام نے 1000 BC میں بنایا تھا، پھر بابل کے بادشاہ نبوکڈ نگر نے 586 BC میں گرایا تھا، پھر یہودیوں نے 515 BC میں پھر سے بنایا مگر رومی شہنشاہ ٹائٹس نے 70 AD میں پھر سے گرایا۔ یہودیوں کا وہ کعبہ آج تک گِرا ہوا ہے۔) پھر سے تعمیر کریں۔ آب آج ، اکیسویں صدی میں یہودی فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں اور سچے عیسائیوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور اُن کو وہاں سے پوری طرح نکالنا چاہتے ہیں۔ یہ وہ اِس لیے کر رہے ہیں تاکہ اپنے مندر/ ہائیکل یا اپنے کعبے کو تیسری دفعہ تعمیر کر سکیں گے۔ اس کام کے لیے اُن کو باقی چیزوں کے علاوہ ایک لال گائے کی بھی ضرورت ہے۔ اگر...