Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2024

غیر شادی شدہ پیغمبر اور علمائے کرام؟

غیر شادی شدہ پیغمبر اور علمائے کرام؟ حضرت عیسٰی، حضرت  الیاس، حضرت ارمیا اور حضرت  یحیی علیہم السلام جیسے بڑے بڑے پیغمبر  کنوارے تھے یا شادی شدہ؟   اسلام میں نکاح کرنا #سنت ہے #فرض نہیں۔ اگر کسی مسلمان نے سنت سمجھ کر نکاح کیا تو اس کو بہت زیادہ ثواب ملے گا۔ البتہ اگر کسی مسلمان نے نکاح اس لیے کیا کیونکہ آس پاس کے لوگ اس پر پریشر ڈال رہے ہیں کہ نکاح کرو یا وہ اس لیے نکاح کر رہا ہے کہ بڑھاپے میں اکیلا پڑ جائے یا اپنی ہوس کے مزے لینے کے لیے نکاح کر رہا ہے تو اس کو کچھ بھی ثواب نہیں ملے گا۔ یاد رکھنا تمام عملوں کا دارومدار نیّت پر ہے۔ اب اس #مولوی کو دیکھ لیجئے اس کا ہر ویڈیو #عورتوں کے بارے میں ہوتا ہے۔  اگر عام مسلمان کتابوں کا مطالعہ یا خاص کر اسلامی کتابوں کا مطالعہ خود نہیں کرے گا تو اس طرح کے مولوی اُس عام مسلمان کو دینِ اسلام کے صحیح راستے سے گمراہ کریں گے۔ افسوس کی بات ہے کہ دنیا میں اج 200 کروڑ مسلمان رہتے ہیں مگر اس طرح کے  مولویوں نے مسلمانوں میں 50 لاکھ سے زیادہ ٹکڑے کر رکھے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ایک چڑیا جیسا ملک 200 کروڑ مسلمانوں کی چھاتیوں پر چڑھ کر ناچ رہا ہے۔  اس مولوی سے

دنیا کے بہترین شاگرد اور دنیا کا بہترین استاد!

  دنیا کے بہترین شاگرد اور دنیا کا بہترین استاد ! کبھی کبھار، اگر کہنے سننے میں کوئی غلط فہمی ہو جائے اور ایک استاد کو اپنے شاگردوں کی بات تسلیم کرنی پڑے، تو اس سے استاد کی عظمت میں اضافہ ہوتا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے شاگردوں یعنی صحابہ کو نصیحت کی تھی کہ ایسا کوئی کام نہ کرنا جو یہودی اور نصرانی کرتے ہیں اور صحابہ نے اس نصیحت کو ہمیشہ یاد رکھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ نے دیکھا کہ مدینے کے یہودی محرم کی 10 تاریخ کو روزہ رکھتے ہیں۔ آپ نے دریافت فرمایا کہ یہودی اس دن روزہ کیوں رکھتے ہیں؟ آپ کو بتایا گیا کہ اس دن اللہ تعالی نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کو فرعون اور اس کے لشکر سے نجات دی تھی اور اسی وجہ سے یہودی محرم کی 10 تاریخ کو روزہ رکھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ہمارا تعلق ان یہودیوں سے زیادہ ہے، لہٰذا آپ نے مسلمانوں کو بھی ہر سال محرم کی 10 تاریخ کو روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ کچھ جلیل القدر صحابہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ آپ نے ہمیں فرمایا ہے کہ یہودیوں اور نصرانیوں کے ساتھ مشابہت نہ