غیر شادی شدہ پیغمبر اور علمائے کرام؟
حضرت عیسٰی، حضرت الیاس، حضرت ارمیا اور حضرت یحیی علیہم السلام جیسے بڑے بڑے پیغمبر کنوارے تھے یا شادی شدہ؟
اسلام میں نکاح کرنا #سنت ہے #فرض نہیں۔ اگر کسی مسلمان نے سنت سمجھ کر نکاح کیا تو اس کو بہت زیادہ ثواب ملے گا۔ البتہ اگر کسی مسلمان نے نکاح اس لیے کیا کیونکہ آس پاس کے لوگ اس پر پریشر ڈال رہے ہیں کہ نکاح کرو یا وہ اس لیے نکاح کر رہا ہے کہ بڑھاپے میں اکیلا پڑ جائے یا اپنی ہوس کے مزے لینے کے لیے نکاح کر رہا ہے تو اس کو کچھ بھی ثواب نہیں ملے گا۔ یاد رکھنا تمام عملوں کا دارومدار نیّت پر ہے۔ اب اس #مولوی کو دیکھ لیجئے اس کا ہر ویڈیو #عورتوں کے بارے میں ہوتا ہے۔ اگر عام مسلمان کتابوں کا مطالعہ یا خاص کر اسلامی کتابوں کا مطالعہ خود نہیں کرے گا تو اس طرح کے مولوی اُس عام مسلمان کو دینِ اسلام کے صحیح راستے سے گمراہ کریں گے۔ افسوس کی بات ہے کہ دنیا میں اج 200 کروڑ مسلمان رہتے ہیں مگر اس طرح کے مولویوں نے مسلمانوں میں 50 لاکھ سے زیادہ ٹکڑے کر رکھے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ایک چڑیا جیسا ملک 200 کروڑ مسلمانوں کی چھاتیوں پر چڑھ کر ناچ رہا ہے۔
اس مولوی سے کوئی پوچھے کہ حضرت عیسی، حضرت الیاس، حضرت ارمیا اور حضرت یحیی علیہم السلام جیسے بڑے بڑے پیغمبر کنوارے تھے یا شادی شدہ؟ اسلام کے بڑے بڑے تفسیر لکھنے والے یا حدیث کی کتابیں لکھنے والے علمائے کرام نے بھی نکاح نہیں کیے تھے۔ تفسیر طبری لکھنے والے، تفسیر زمخشری لکھنے والے اور تفسیر سیوطی لکھنے والے تینوں بڑے علماء ساری زندگی کنوارے رہے۔ قریب ہزار اسلامی کتابیں لکھنے والا عالم امام ابن #تیمیہ نے بھی نکاح نہیں کیا تھا۔ "ریاض الصالحین" جیسی بہترین کتاب لکھنے والا عالم يحيى بن شرف النووي (امام النووی) نے کبھی نکاح نہیں کیا ہے۔ کیا اب یہ سارے پیغمبر اور علمائے کرام جنّت میں داخل نہیں ہوں گے؟
اس #نکاح کے موضوع پر عرب کے معاصر علمائے کرام میں شیخ عبد #الفتاح ابو غدہ اور شیخ بکر ابوزید نے تفصیل سے اظہار خیال کیا ہے اور ان عظیم الشان علمائے کرام کے شادی نہ کرنے کے اسباب پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ شیخ عبد الفتاح ابو غدہ نے اپنی کتاب "العلماء العزاب الذین آثروا العلم على الزواج" میں شادی نہ کرنے والے علمائے کرام کے اسمائے گرامی درج کیے ہیں:
عبد الله بن ابو نجیح مکی (مفسر)، ابو عبد الرحمن یونس بن حبیب بصری (نحوی)، ابو علی حسین بن علی جعفی (محدث)، بشر بن حارث بغدادی (مشہور زاہد)، بناد بن سری کوفی (محدث)، ابو جعفر محمد بن جریر #طبری (مفسر)، ابو بکر ابن الانباری (نحوی)، ابو علی فارسی (نحوی)، ابو نصر سجزی مکی (محدث)، ابو سعد سمان رازی (محدث)، عبد الوہاب انماطی (محدث)، ابو القاسم محمود بن عمر #زمخشری (مفسر)، ابو اسحاق شیرازی (فقیہ)، ابو محمد ابن الخشاب بغدادی (ادیب)، ابو الفتح ناصح الدین حنبلی (فقیہ و زاہد)، جمال الدین شیبانی (ادیب)، محی الدین نووی دمشقی (محدث)، ابو عثمان اندلسی (قاضی)، ابو الحسن دمشقی (طبیب، فقیہ و محدث) ابن تیمیہ حرانی (محدث فقیہ)، سعد بن احمد اصولی، عز الدین ابن جماعة مصری (محدث اصولی)، شمس الدین صالحی (محدث و فقیہ)، محمد بن طولون دمشقی (محدث و مورخ)، سلیمان بن عمر الجمل (مفسر محدث فقیہ)، محمد اشمونی (محدث متکلم ماہر بلاغت)، عبد الحکیم افغانی (محدث مفسر فقیہ قاری)، طاہر جزائری (محدث مفسر فقیہ اصولی)، بشیر غزی حلبی (ادیب)، محمود شکری آلوسی (ماہر لسانیات ادیب)، خلیل خالد مقدسی (محدث)، سعید بن میرزا یوسف کاشف (فقیہ صوفی)، محمد بن یوسف کاف (فقیہ صوفی)، ابو الوفاء افغانی بندی (اصولی محدث قاری)، کریمہ بنت احمد مروزیہ (عالمہ)۔
یہ وہ علمائے کرام ہیں جنہوں نے عمر بھر شادی نہیں کی۔
Comments
Post a Comment
Thank you for commenting. Your comment shows your mentality.