جدید غزل
بِن مانگے سب کچھ پائے تو ؟
یا جنّت ہی گھر آئے تو ؟
کوئی میسیج میری سین کرے
اور من ہی من مُسکائے تو ؟
ساغر لب تک خُود آئے
اور لب ہی تھرتھرائے تو ؟
زلیخا دروازہ بند بھی کرے
اور یوسف ہی شرمائے تو ؟
رمزوکنایہ کا کیا مطلب
وہ بات نہ سمجھ پائے تو ؟
اب کب تک کوئی انتظار کرے
اگر بڑھاپا آ جائے تو؟
اتنا بھی میٹھا نہ لگا کرو
مُنہ میں پانی آے تو ؟
زیادہ چھیڑ چھاڑ ٹھیک نہیں
سچ مچ پیار ہو جائے تو ؟
تم ایسے نہ دیکھ اُدھر ساحِلؔ
کچھ گڑ بڑ گر ہو جائے تو ؟
محبت کرتا ہے لیکن اسے میری جیت کا ڈر ہے
ReplyDeleteمیں سب کچھ ہار دیتی وہ زرا اظہار کرے تو...
بہت مشکل تھا میری زندگی کا راسۃ لیکن سفر آسان ہوجاتا اگر وہ ساتھ چلتے تو.........
اسے ہم چاہتے ہے کس قدر معلوم نہیں ہے اے "ساحل"
خوشی سے مر ہی جاتے اگر وہ ہم پہ مرتے تو...........