©️ Image courtesy: rightful owner |
آنے والے سالوں میں ہمارے ساتھ کیا ہوگا؟
پہلے مغرب نے ہمیں مشینیں اور دوائیاں دے کر خوش کیا۔
بعد میں نیچے دی گئی چیزیں دے کر پاگل کیا:
یہ کائنات خود بن گئی اور خدا کو مت مانو۔
کپڑے پہننا آزادی نہیں بلکہ جہالت ہے۔
مرد اور عورت ہر میدان میں برابر ہے۔ عورت جنگ لڑنے کے لیے سرحد پر جائے گی اور مرد گھر کے کچن میں کھانا پکائے گا۔
نکاح مت کرو، نکاح کے بغیر ہی بچّے پیدا کرو۔
مرد سے طلاق لے کر اس کی آدھی جائیداد حاصل کرو۔
سنگل ماں بن کے رہو۔ ضرورت پڑنے پر زنا کرو مگر دوبارہ شادی مت کرو۔
ایک مرد دوسرے مرد سے اور ایک عورت دوسرے عورت سے شادی کرے گی۔
باس کے جوتوں کی پالش کرنا آزادی ہے اور اپنے خاوند کے لیے چائے بنانا ظلم ہے۔
شراب، تمباکو اور باقی نشہ آور چیزیں استعمال کرو۔
پلاسٹک سرجری سے اپنے آپ کو فلمی ستاروں جیسے بنا دو۔ ٹے ٹو بنوا دو۔ ناک، زبان، ہونٹ، کان ،بھوئیں وغیرہ چِھدوا دو۔
خوب پیسے کماؤ اور چیزیں ضرورت کے لیے نہیں بلکہ نمائش کے لیے خریدو۔
جوانی میں مزّے کرو اور بڑھاپے میں سرکار کے بنائے ہوئے اولڈ ایج ہاؤس میں رہو۔
ہمارے اس شیطانی نظام کو فلموں، خبروں اور کتابوں کے ذریعے مشہور کر دو اور جو بھی اس نظام کے خلاف کھڑا ہوگا، اس کو ختم کرو۔ خاص کر اِسلام اور مسلمانوں کی نفرت دنیا میں پھیلا دو کیونکہ اسلام اور مسلمان ہمارے اِس شیطانی نظام کے خلاف لڑنے والے آخری سپاہی ہیں۔
میرے مشرقی بھائیو اور بہنو، آنے والے سالوں میں ہمارے ساتھ بھی یہ سب ہوگا۔ یہ ساری چیزیں آہستہ آہستہ مشرق میں ہمارے علاقوں میں بھی پھیل رہی ہیں اور ان چیزوں کی وجہ سے جیسے مغرب میں معصوم لوگ ڈپریشن اور باقی دماغی بیماریوں میں مبتلا ہوئے، ویسے ہی ہمارے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی مختلف ذہنی امراض کے شکار ہو رہے ہیں۔ مغرب میں کچھ لوگوں نے اس شیطانی نظام کو پہچانا اور آج کل وہ جوق در جوق مسلمان بن رہے ہیں۔ اگر آپ سیدھی سادی سکون والی زندگی گزارنا چاہتے ہو تو بھول جاؤ کہ آپ کے آس پاس رہنے والے لوگ کیا کرتے ہیں اور کیا کہتے ہیں، آپ وہی کرو جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے 15 سو سال پہلے آپ کو کرنے کے لیے کہا تھا۔ قران مجید کی تلاوت روزانہ کرو اور قران مجید کو ترجمے کے ساتھ روزانہ پڑھو۔ اپنے ماں ،باپ ،بھائی ،بہنوں ،دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ پیار اور محبت کے ساتھ رہو اور مصیبت میں اُن کی مدد کرو۔ یقین رکھو کہ ہر بادشاہ اور ہر فقیر، ہر آفیسر اور ہر مزدور، ہر مشہور انسان اور ہر گمنام انسان، آخر کار مٹی میں مل جاتا ہے۔ زمین پر نرمی کے ساتھ چلو اور جب آپ زمین کے اندر چلے جاؤ گے تو زمین اور آسمان بنانے والا خدا آپ کے ساتھ نرمی سے پیش آئے گا۔
دیتا ہے یہی پیغام ہر شام کا سورج
مغرب کی طرف جاؤ گے تو ڈوب جاؤ گے
Comments
Post a Comment
Thank you for commenting. Your comment shows your mentality.