مسلمان کیوں ہونا ہے؟
یہ دنیا جس زاویے سے بھی دیکھی جائے، جوابات سے زیادہ سوالات نظر آتے ہیں۔ چاہے آپ سائنسدان ہوں، فلسفی ہوں، مولوی ہوں، صوفی ہوں یا لا دین ہوں، ہر ایک کے ذہن میں جوابات سے زیادہ سوالات ہوتے ہیں۔ سُکون صرف اسی بات میں ہے کہ آپ دل سے مان لیں کہ چاہے آپ کے ساتھ اچھا ہو یا بُرا، سب آپ کے بنانے والے کی اجازت سے ہوتا ہے۔ وہی بہتر جانتا ہے کہ آپ کے لئے زیادہ فائدہ آپ کی تکالیف میں ہے یا آپ کی آسائشوں میں۔ اِس حقیقت کو مان لینے سے آپ کے ذہن کے تمام سوالات غائب ہو جائیں گے۔ جس ذات نے آپ کو بنایا ہے، وہ آپ کو بے بس نہیں چھوڑے گی۔ اپنے آپ کو مکمل طور پر اپنے بنانے والے (خُدا) کے حوالے کرنے کا مطلب ہی "مسلمان" ہونا ہے۔ حلوہ کھانا، جلوس نکالنا، ماتم کرنا، مختلف رنگوں اور قسموں کے کپڑے پہننا، ایسے ذکر کرنا یا ویسے ذکر کرنا— سب بعد کی چیزیں ہیں۔
Why Be a #Muslim?
No matter how you view this world, you see more questions than answers. Whether you are a scientist, philosopher, cleric, mystic or atheist, everyone has more questions than answers. Peace lies in accepting from the heart that whatever good or bad happens to you, it happens with the permission of your #Creator. He knows best whether your greater benefit lies in your hardships or in your comforts. Accepting this truth will make all your #questions disappear. The One who created you will not leave you helpless. Completely submitting yourself to your Creator (God) is what it means to be a "Muslim." Eating sweetmeat , taking out processions, mourning, wearing different colors and types of clothes, performing rituals in this way or that way—all these are secondary things.
—Sahil Sharifdin Bhat
Comments
Post a Comment
Thank you for commenting. Your comment shows your mentality.