👉PDF of Baap roti hai kapda hai makan hai
ہر باپ کے نام
باپ بے چارہ ایک مرد ہوتا
ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ آج کی دُنیا نے مردوں کو ، ظالِم ، جابِر سنگدِل اور تمام بُرائیوں اور غلطیوں
کی جڑ سمجھ رکھا ہے ۔ مردوں کی حقوق کے بارے میں کوئی بات چھیڑے تو ساری دُنیا زور
زور سے ہنسنے لگتی ہے ۔ حالت یہ ہے کہ آج باپ سے کوئی پیار نہیں کرتا ہے اور باپ
بے چارہ بھی کسی سے کوئی شکایت نہیں کرتا ہے ۔ باپ چُپ چاپ سب کچھ سہہ لیتا ہے۔
باپ بہت زیادہ پیار کرتا ہے اپنے بچے سے مگر اس پیار کا اظہار وہ بہت کم کرتا ہے یا یوں سمجھ لیجئے کہ اظہار ہی نہیں
کرتا ہے ۔ ماں کے لئے لوگوں نے کتابیں بھر بھر کے لکھا ہے مگر باپ کے لیے شاید ہی کِسی نے
کچھ لکھا ہے ۔
باپ روٹی ہے، کپڑا ہے، مکان ہے
۔
باپ ننّھے سے پرندے کا
بڑا آسمان ہے۔
باپ ہے تو گھر کے چُولہے کی آگ ہے
باپ سے ماں کی چُوڑی ، بِندی اور سُہاگ ہے ۔
باپ ہے تو بچُّوں کے سارے
سپنے ہیں
باپ ہے تو بازار کے سب کِھلونے
اپنے ہیں ۔
باپ ہے تو بچّے شیروں
کی طرح چلتے ہیں۔
باپ مر جائے تو بچّے سانس لینے سے بھی ڈرتے ہیں ۔
😭😭😭😭😭😭😭😭
By
Paritosh Tripathy
AND
SAHIL SHARIFDIN Ëñglísh
Comments
Post a Comment
Thank you for commenting. Your comment shows your mentality.