کیا تم ایک ذہین انسان ہو؟ میرے مطابق ایک ہزار لوگوں میں صرف ایک انسان ذہین ہوتا ہے۔ ذہین انسان اپنے دماغ کا استعمال کرتا ہے۔ وہ سوال پوچھتا ہے۔ وہ پرانے سوالوں کے نئے جواب ڈھونڈتا ہے۔ وہ اپنی ساری زندگی پیسے کمانے اور پیسے خرچ کرنے میں ضائع نہیں کرتا ہے۔ وہ دنیا میں موجود بیماریوں اور کمزوریوں کا علاج کرنا چاہتا ہے۔ وہ اس دنیا کو ایک بہترین جگہ بنانا چاہتا ہے۔ وہ صرف اپنے گھر کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کے حق میں ہمیشہ بہترین سوچتا ہے۔ وہ سچ، انصاف اور دنیا کی ترقی کے خاطر کسی کی بھی دشمنی مول لیتا ہے۔ ذہین انسان سے مختصرًا میری مراد وہ انسان ہے جو اِس دنیا میں آ کر صرف اوروں کی باتیں نہیں سُنتا ہے بلکہ اپنے دماغ سے بھی کام لیتا ہے۔ چاہے آپ امیر بنو گے یا غریب، نیک بنو گے یا بُرا، آپ ایک دن مر جاؤ گے۔ کوئی بھی انسان اپنے آپ کو موت سے بچا نہیں سکتا ہے۔ موت سے بچنے کے لیے نہ اپنے آپ کو کسی کمرے میں بند رکھنا ہے اور نہ بازاروں میں دن رات گھومنا ہے۔ یہ موت ہمارے لیے اُسی ذات نے بنائی ہے جس نے ہم سے پوچھے بِنا ہمیں مرد یا عورت، غریب یا امیر، خوبصورت یا بدصورت، بیمار یا ...
This blog is dedicated to all teachers and all students of all places. Who is Sahil Sharifdin Bhat? Well , he is a writer who has written a few books , hundreds of poems and over 2000 quotes . He frequently writes on literature , philosophy, physical health , religion , love , mental Health , education and various other topics . Sahil loves to write articles, poetry and quotes and he loves to translate non-English poems and popular Urdu songs into easy English language for average readers.