Skip to main content

جنگِ احد میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جان لیوا حملہ کس کس نے کیا تھا؟

 جنگِ احد میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ

 وسلم پر جان لیوا حملہ کس کس نے کیا تھا؟ 



جنگِ احد میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی, کاندھے اور منہ مبارک زخمی کیسے ہو گئے ؟ 


آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کرنے والے تین لوگ عُتبہ بن ابی وقاص ، عبد اللہ بن شہاب زہری اور عبداللہ بن قمئہ تھے۔ ان تین لوگوں نے اتنا خطرناک حملہ کیا کہ اِن کو لگا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے اور پھر یہ لوگ اپنے سردار کو خوشخبری دینے کے لیے بھاگ گئے۔  


صحیح مسلم میں حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ اُحد کے روز رسول اللہﷺ سات انصار اور دوقریشی صحابہ کے ہمراہ الگ تھلگ رہ گئے تھے۔ جب حملہ آور آپﷺ کے بالکل قریب پہنچ گئے تو آپﷺ نے فرمایا : کون ہے جو انہیں ہم سے دفع کرے اور اس کے لیے جنت ہے ؟ یا (یہ فرمایا کہ ) وہ جنت میں میرا رفیق ہوگا؟ اس کے بعد ایک انصاری صحابی آگے بڑھے اور لڑتے لڑتے شہید ہوگئے۔ اس کے بعد پھر مشرکین آپﷺ کے بالکل قریب آگئے ، اور پھر یہی ہوا۔ اس طرح باری باری ساتوں انصاری صحابی شہید ہوگئے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے اپنے دو باقی ماندہ ساتھیوں - یعنی قریشیوں- سے فرمایا : ہم نے اپنے ساتھیوں سے انصاف نہیں کیا۔ 

ان ساتوں میں سے آخری صحابی حضرت عمارہ بن یزید بن السکن تھے، وہ لڑتے رہے لڑتے رہے یہاں تک کہ زخموں سے چور ہوکر گر پڑے۔ 

ابن السکن کے گرنے کے بعد رسول اللہﷺ کے ہمراہ صرف دونوں قریشی صحابی رہ گئے تھے۔ چنانچہ صحیحین میں ابوعثمانؓ کا بیان مروی ہے کہ جن ایام میں آپﷺ نے معرکہ آرائیاں کیں ان میں سے ایک لڑائی میں آپﷺ کے ساتھ طلحہ بن عبید اللہ اور سعد (بن ابی وقاص )کے سوا کوئی نہ رہ گیا تھا۔ اور یہ لمحہ رسول اللہﷺ کی زندگی کے لیے نہایت ہی نازک ترین لمحہ تھا۔ جبکہ مشرکین کے لیے انتہائی سنہری موقع تھا۔ اور حقیقت یہ ہے کہ مشرکین نے اس موقعے سے فائدہ اٹھانے میں کوئی کوتاہی نہیں کی۔ انہوں نے اپنا تابڑ توڑ حملہ نبیﷺ پر مرکوز رکھا۔ اور چاہا کہ آپﷺ کا کام تمام کردیں۔ اسی حملے میں عُتبہ بن ابی وقاص نے آپﷺ کو پتھر مارا۔ جس سے آپﷺ پہلو کے بل گر گئے۔ آپﷺ کا داہنا نچلا رباعی دانت ٹوٹ گیا۔ اور آپﷺ کا نچلا ہونٹ زخمی ہوگیا۔ عبد اللہ بن شہاب زہری نے آگے بڑھ کر آپﷺ کی پیشانی زخمی کردی۔ ایک اور اڑیل سوار عبداللہ بن قمئہ نے لپک کر آپﷺ کے کندھے پر ایسی سخت تلوار ماری کہ آپﷺ ایک مہینے سے زیادہ عرصے اس کی تکلیف محسوس کرتے رہے۔ البتہ آپﷺ کی دوہری زِرہ نہ کٹ سکی۔ اس کے بعد اس نے پہلے ہی کی طرح پھر ایک زور دار تلوار ماری جوآنکھ سے نیچے کی اُبھری ہوئی ہڈی پر لگی اور اس کی وجہ سے خود ( لوہے کی ٹوپی ) کی دوکڑیاں چہرے کے اندر دھنس گئیں۔ ساتھ ہی اس نے کہا : اسے لے ، میں قمئہ (توڑنے والے ) کا بیٹا ہوں۔ رسول اللہﷺ نے چہرے سے خون پونچھتے ہوئے فرمایا : اللہ تجھے توڑ ڈالے۔ 

صحیح بخاری میں مروی ہے کہ آپﷺ کا رباعی دانت توڑ دیا گیا اور سر زخمی کردیا گیا۔ اس وقت آپﷺ اپنے چہرے سے خون پونچھتے جارہے تھے ، اور کہتے جارہے تھے ، وہ قوم کیسے کامیاب ہوسکتی ہے جس نے اپنے نبی کے چہرے کو زخمی کردیا۔ اور اس کا دانت توڑ دیا۔ حالانکہ وہ انہیں اللہ کی طرف دعوت دے رہاتھا۔ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی :


(۳: ۱۲۸)''آپ کو کوئی اختیار نہیں اللہ چاہے توانہیں توبہ کی توفیق دے اور چاہے تو عذاب دے کہ وہ ظالم ہیں ۔''


طبرانی کی روایت ہے کہ آپﷺ نے اس روز فرمایا :اس قوم پر اللہ کا سخت عذاب ہو جس نے اپنے پیغمبر کا چہرہ خون آلود کر دیا۔ پھر تھوڑی دیر رک کر فرمایا :

(( اللہم اغفر لقومي فإنہم لا یعلمون۔ )) 

''اے اللہ! میری قوم کو بخش دے ،وہ نہیں جانتی ۔''


--------------------------- 

نوٹ: ہر پڑھے لکھے مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی مبارک کے بارے میں چار پانچ کتابیں پڑھے۔

Comments

Popular posts from this blog

37 important questions of general English for 11th class

  Note : I update this list of questions annually .  37 important questions of general English for 11th class 1. Mention the three phases of the author’s relationship with his grandmother before he left the country to study abroad? 2. Mention three ways in which the author’s grandmother spent her days after he grew up? 3. Character sketch  of the grandmother ? 4. How does the story suggest that optimism helps to “endure the direst stress”? 5. Howard Carter’s investigation was resented? 6. What were the results of the CT scan? 7.  ? 8. ? 9. What does the notice “The world’s most dangerous animals” at a cage in the zoo at Lusaka, Zambia, signify? 10. How are the earth’s principal biological systems being depleted? 11. 'The Address' is a story of human predicament that follows war. Explain?  12. Explain the following from the play 'Mother's Day'?  a] Role reversal  b] Challenge to traditional gender roles c] Concept of empathy  13. You ...

62 Important questions from General English for 12th class

  62 Important questions from General English for 12th class  ================== Marks Division👇 Class : 12th   Subject : General English Year : 2023 ------------------------------------- Writing skills/grammar: 40 marks Project:  20 marks   Unseen Passage: 10 marks   Textbooks: 3 0 marks  Total : 100 marks   JKBOSE , 2023  ==================== [ Flamingo] 1]What had been put up on the bulletin-board? 2]The people in this story suddenly realise how precious their language is to them. What shows you this? Why does this happen? 3]What was Franz expected to be prepared with for school that day? 4]Is Saheb happy working at the tea-stall? Explain. 5] What makes the city of Firozabad famous? 6]. Mention the hazards of working in the glass bangles industry. 7]What is the “misadventure ” that William Douglas speaks about?  8] How did Douglas overcome his fear of water?   9]What made the peddler think that he had indeed fallen into a ...

ONLINE LIBRARY OF SAHIL SHARIFDIN BHAT

Online Library of Sahil Sharifdin  Bhat   These books , articles , notes etc have been uploaded by Sahil Sharifdin  Bhat here in his  '' ONLINE LIBRARY '' for the benefit of teachers and students of all places .  Kindly download them,  read them and share them  if you at  all care for the humanity.  ''You lived years for yourself. Now live a few days for others.'' 📚📖👉 A list of all-time best books suggested by SAHIL SHARIFDIN BHAT 1. 👉  Flamingo & Vistas Notes 2. 👉  Hornbill & Snapshots Notes 3. 👉  [11th class ] General English project by Miss Muskan Shafi 4. 👉  Best Mathematics reference book for 11th class 5. 👉 General English project by Miss Ayesha Javed  [11th class] 6. 👉 Al-aqsa is Not a Masjid 7. 👉 Fighting confusions, depressions and distractions 8. 👉  General English Project by Miss Aiman Ameen [12th class] 9 .  👉  General English Project by Miss shaika Shafi [12th class] 10....