؟ابو لہب کی موت؟
موت سے کوئی بھاگ نہیں سکتا۔
جنگِ بدر میں بڑے بڑے کافر مسلمانوں کے ہاتھوں مارے گئے۔ ابو لہب جو حضرت #محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک بڑا دشمن تھا، جنگ بدر میں لڑنے نہیں گیا تھا کہ کہیں کوئی مسلمان اُسے قتل نہ کر دے۔ جب اُس نے جنگِ بدر میں کافروں کی ہار کی خبر سُنی تو وہ غصّے سے پاگل ہو گیا اور مکہ میں موجود غریب مسلمانوں کو پیٹنے لگا۔ اتنے میں ایک نڈر مسلمان خاتون، لبابہ رضی اللہ عنہا نے ابو لہب کے سر پر ایک ڈنڈا مارا جس سے اُس کا سر زخمی ہوا۔ سات دن کے بعد ابو لہب مر گیا۔ یہ بندہ مسلمانوں کے ہاتھوں مرنا نہیں چاہتا تھا لیکن اللہ تعالی نے اس کو مسلمانوں کے ہاتھوں ہی مار ڈالا۔ یہ *"تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ"* والا ابی لہب ہے۔. یہ جنگِ بدر میں لڑنے نہیں گیا، پھر بھی جنگِ بدر کے دنوں میں ہی گھر پر مارا گیا۔
Comments
Post a Comment
Thank you for commenting. Your comment shows your mentality.