میرے دماغ میں جھانک کر دیکھو۔ میں نے زندگی میں انگریزی ادب کا مطالعہ محض پانچ سال کیا اور اور پھر مجھے لوگ اِس میدان میں استاد سمجھنے لگے۔ لیکن دینِ اسلام کا مطالعہ تقریباً بیس سال سے کر رہا ہوں، پھر بھی میں خود کو اسلام کا طالب علم ہی سمجھتا ہوں۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ جب میں قرآن مجید اور صحیح احادیث کا لفظی ترجمہ پڑھتا ہوں، تو میری سمجھ میں یہ آتا ہے کہ جو شخص اللہ کی عبادت ویسے ہی کرے جیسے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے سِکھایا، وہ مسلمان ہے۔ اس طرح کا مسلمان بننے کے لیے روزانہ قرآن مجید، صحیح احادیث اور سیرتِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ ضروری ہے۔ لیکن افسوس ہے کہ قرآن مجید، صحیح احادیث اور سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ لوگوں نے مختلف فرقوں اور ممالک میں اسلام کی تشریحات کے نام پر لاکھوں کتابیں لکھی، جن میں اکثر ایسی زہر آلود باتیں ہیں کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا خون بہانے پر آمادہ ہو جاتا ہے اور وہ ایک دوسرے کو مسلمان تک نہیں سمجھتے۔ کسی نے ضعیف یا موضوع احادیث کو اپنایا مگر قرآن کی آیات کو پس پشت ڈال دیا۔ کوئی تاریخِ اسلام کو مانتا ہے مگر قرآن اور صحیح احادیث
This blog is dedicated to all teachers and all students of all places. Who is Sahil Sharifdin Bhat? Well , he is a writer who has written a few books , hundreds of poems and over 2000 quotes . He frequently writes on literature , philosophy, physical health , religion , love , mental Health , education and various other topics . Sahil loves to write articles, poetry and quotes and he loves to translate non-English poems and popular Urdu songs into easy English language for average readers.